ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وہپ کے باوجودبی جے پی لیڈران راجیہ سبھاسے غائب، راجیہ سبھا میں کرکری کے بعد امت شاہ کا ارکان پارلیمنٹ کو انتباہ، سب کو الگ الگ بلاؤں گا

وہپ کے باوجودبی جے پی لیڈران راجیہ سبھاسے غائب، راجیہ سبھا میں کرکری کے بعد امت شاہ کا ارکان پارلیمنٹ کو انتباہ، سب کو الگ الگ بلاؤں گا

Wed, 02 Aug 2017 11:31:20    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ کی غیر موجودگی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی بار بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کوخبردارکیاہے، لیکن شاید ممبران پارلیمنٹ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔پیر کو راجیہ سبھا میں وہپ جاری ہونے کے باوجود بھی بی جے پی کے کئی ایم پی غائب رہے، جس پر اب بی جے پی صدر امت شاہ نے ممبران پارلیمنٹ کو خبردار کیا ہے۔امت شاہ نے کہا کہ وہپ جاری ہونے کے باوجود بھی ممبران پارلیمنٹ کاغائب ہونا تشویش کاسبب ہے۔ذرائع کی مانیں تو امت شاہ اب تمام غائب ممبران پارلیمنٹ کو علیحدہ بلا کر بات چیت کر سکتے ہیں۔شاہ بولے کہ آپ لوگ عوام کے نمائندے ہیں، لہذا ایوان میں رہنا ضروری ہے،غائب ہونا جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔اس سے غلط پیغام جائے گا، وزیر اعظم نے بھی آپ کو اس کے بارے میں کہا تھا۔ذرائع کی مانیں تو شاہ نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ ذرا پیچھے مڑ کر دیکھو کہ کتنے لوگوں کا ٹکٹ کاٹ کر آپ کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔شاہ کی پھٹکار کے بعد پارلیمانی امور مملکت ایس ایس اہلوالیا نے تمام ممبران پارلیمنٹ کو پریزنٹیشنز دے کر سمجھایا کہ وہپ کیا ہوتی ہے،اس کی پارلیمانی نظام میں کیا اہمیت ہے۔


Share: